ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای وی ایم کو ہٹاکار دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی بیلٹ پیپر سے الیکشن ہوناچاہیے: مایاوتی 

ای وی ایم کو ہٹاکار دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی بیلٹ پیپر سے الیکشن ہوناچاہیے: مایاوتی 

Sun, 23 Jun 2019 23:00:26    S.O. News Service

لکھنؤ،23/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے اتوار کو الزام لگایا کہ حال ہی میں اختتام پذیر لوک سبھا انتخابات میں مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں آئے یکطرفہ انتخابات کے نتائج غیر متوقع اور عوام کی توقع کے برعکس ہیں اور یہ ایک منصوبہ بند طریقے سے خرابی پیدا کرکے اور دھاندلی کے ممکن نہیں ہے۔ریاست کی وزیر اعلی رہ چکی مایاوتی نے مطالبہ کیا کہ اس حالات کو دیکھتے ہوئے وی ایم کے بجائے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی پیلٹ سے الیکشن کرایا جانا چاہئے۔بی ایس پی ذرائع کے مطابق پارٹی کے اجلاس میں سینئر رہنماؤں کے ایڈیشنل ضلع کنوینر بھی شامل ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں تمام رہنماؤں اور کارکنوں کے موبائل فون اور ڈیجیٹل گھڑیاں باہر رکھوا لی گئی تھیں۔اجلاس کے بعد پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، بی جے پی کی جیت میں اگر دھاندلی نہیں ہے اور اس کو بڑی حمایت حاصل ہے تو پھر بی جے پی عوام کے درمیان جانے سے کیوں ڈرتی ہے اور بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے سے کیوں کترا رہی ہے۔مختلف ریاستوں اور خاص اترپردیش کے سلسلے میں اس قسم کی شکایات سننے کے بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہاکہ بی جے پی کے حق میں جو یکطرفہ انتخابات کے نتائج ہیں وہ غیر متوقع ہیں، جو بغیر کسی منصوبہ بند خرابی اور دھاندلی کے ممکن ہی نہیں ہے۔اسی لیے ای وی ایم کو ہٹاکر دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی بیلیٹ پیپر سے الیکشن اپنے ملک میں بھی کیا جانا چاہئے۔مایاوتی نے کہاکہ ملک کے تقریبا تمام بڑے اپوزیشن جماعتوں نے ای وی ایم کے بجائے بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے پر متفق ہیں لیکن بی جے پی اور الیکشن کمیشن اس کے خلاف ہیں جس سے ملک میں بے چینی ہے۔


Share: